مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اب پاکستان سے کوئی امید نہیں ہےاگر پاکستان نے اپنے وعدون پر عمل نہ کیا تو اس کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں افغان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا پاکستان نے مصالحتی عمل کے حوالے سے جو وعدے کئے اسے ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے افغان طالبان کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔افغان صدر نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان افغانستان سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کرتا تو وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے امن مذاکرات کے لیے بہت انتظار کیا لیکن اب وہ اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اب پاکستان سے کوئی امید نہیں ہےاگر پاکستان نے اپنے وعدون پر عمل نہ کیا تو اس کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔
News ID 1863567
آپ کا تبصرہ